اردو رسائل

ماہنامہ فیضان اشرف (اپریل)
ماہنامہ فیضان اشرف (اپریل)
ماہنامہ علم و عمل لاہور (اپریل)
ماہنامہ علم و عمل لاہور (اپریل)
پندرہ روزہ تعمیر حیات لکھنؤ (مارچ)
پندرہ روزہ تعمیر حیات لکھنؤ (مارچ)
ماہنامہ السلطان (اپریل)
ماہنامہ السلطان (اپریل)
پاکیزگی کا اہتمام کیجئے
پاکیزگی کا اہتمام کیجئے
خلاصۃ القران جدید
خلاصۃ القران جدید
ماہنامہ راہ ہدایت پشاور (اپریل)
ماہنامہ راہ ہدایت پشاور (اپریل)
اختلاف منہج و فکر
اختلاف منہج و فکر
ماہنامہ صدائے حق بنگلور (مارچ)
ماہنامہ صدائے حق بنگلور (مارچ)
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

Whats New

Naats