اردو رسائل

ماہنامہ ارمغان ولی اللہ (نومبر)
ماہنامہ ارمغان ولی اللہ (نومبر)
ماہنامہ سلوک و احسان کراچی (اکتوبر)
ماہنامہ سلوک و احسان کراچی (اکتوبر)
ماہنامہ تحقیقات اسلامی (اکتوبر)
ماہنامہ تحقیقات اسلامی (اکتوبر)
خطبات صدارت
خطبات صدارت
ماہنامہ الامداد (اکتوبر)
ماہنامہ الامداد (اکتوبر)
ماہنامہ التبلیغ راولپنڈی (اکتوبر)
ماہنامہ التبلیغ راولپنڈی (اکتوبر)
ماہنامہ حق چار یار لاہور(اکتوبر)
ماہنامہ حق چار یار لاہور(اکتوبر)
ماہنامہ حق چار یار لاہور(ستمبر)
ماہنامہ حق چار یار لاہور(ستمبر)
ماہنامہ الخیر ملتان (نومبر)
ماہنامہ الخیر ملتان (نومبر)
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

Whats New

Naats