متفرقات

غیر محسوس مگر تباہ کن سزائیں
غیر محسوس مگر تباہ کن سزائیں
ماہنامہ نداے شاہی مرادآباد (اکتوبر)
ماہنامہ نداے شاہی مرادآباد (اکتوبر)
ماہنامہ فلاح دارین اکتوبر کراچی
ماہنامہ فلاح دارین اکتوبر کراچی
طریقۃ جديدۃ في تعلیم العربیہ الجزء الاول
طریقۃ جديدۃ في تعلیم العربیہ الجزء الاول
طریقۃ جديدۃ في تعلیم العربیہ الجزء الثانی
طریقۃ جديدۃ في تعلیم العربیہ الجزء الثانی
تاریخ ارض القران جلد ۱
تاریخ ارض القران جلد ۱
تاریخ ارض القران جلد ۲
تاریخ ارض القران جلد ۲
ماہنامہ الصیانہ (اگست)
ماہنامہ الصیانہ (اگست)
ماہنامہ اشرف الجرائد حیدرآباد (اگست)
ماہنامہ اشرف الجرائد حیدرآباد (اگست)
Image 1

یہ کالا نشان کیوں ہے؟

یہ کالا نشان کیوں ہے؟

امام زین العابدین رحمہ اللہ الله کو اللہ تعالیٰ نے بہت خوبصورت جسم عطا کیا تھا۔ جب ان کی وفات ہوئی اور غسال ان کو نہلانے لگا تو اس نے دیکھا کہ ان کے کندھے کے اوپر ایک کالا نشان ہے۔ اس کو سمجھ نہ آسکی کہ یہ کالا نشان کیوں ہے؟ اہل خانہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ ہمیں پتہ نہیں ہے۔ جب کچھ دن گزر گئے تو وہاں کے ضعفا اور معذوروں کے گھروں سے آواز آئی ، وہ کہاں گیا جو ہمیں پانی پلایا کرتا تھا ؟ پھر پتہ چلا کہ رات کے اندھیرے میں امام زین العابدین رحمہ اللہ پانی کی بھری ہوئی مشک اپنے کندھے کے اوپر لے کر ان کے گھروں میں پانی مہیا کیا کرتے تھے اور اس راز کو انہوں نے اس طرح چھپائے رکھا کہ زندگی بھر کسی کو پتہ بھی نہ چلنے دیا۔(البدایہ والنہایہ : ۱۳۳۹، حلیۃ الاولیاء : ۱۳۶۳) یہ ہے ایمانی زندگی کہ انسان دوسرے کی خدمت بھی کر رہا ہے ، ہمدردی بھی کر رہا ہے، مگر اس سے صرف (شکریہ) کا بھی طلب گار نہیں ہے۔ وہ انسانیت کی خدمت فقط اللہ رب العزت کی رضا کے لیے کر رہا ہے۔

Whats New

Naats