سوانحِ حیات

تذکرہ حضرت مولانا فضل الرحمن دیوبندیؒ
تذکرہ حضرت مولانا فضل الرحمن دیوبندیؒ
تذکرہ حضرت مولانا یوسف احمد صاحب کاویؒ
تذکرہ حضرت مولانا یوسف احمد صاحب کاویؒ
جامعہ کے دو ہم نام استاد
جامعہ کے دو ہم نام استاد
تذکرہ شیخ محمد اکرام علی صاحب بھاگلپوریؒ
تذکرہ شیخ محمد اکرام علی صاحب بھاگلپوریؒ
ماہنامہ المعارف (مارچ)
ماہنامہ المعارف (مارچ)
تبیان الفرقان جلد ١
تبیان الفرقان جلد ١
تبیان الفرقان جلد ٢
تبیان الفرقان جلد ٢
تبیان الفرقان جلد ٣
تبیان الفرقان جلد ٣
نیل الفرقدین فی المصافحة بالیدین
نیل الفرقدین فی المصافحة بالیدین
Image 1

عیسائیت کی ثقافتی یلغار!!

عیسائیت کی ثقافتی یلغار!!

جب تک عیسائی مذہب سیاست سے ہم آہنگ نہیں تھا، اُس وقت تک دُنیا کی ہر قوم کا اپنا ایک الگ لباس ہوتا تھا۔ اب بھی جہاں جہاں عیسائی مذہب کسی قوم کی سیاست پر اثر انداز نہیں ہوا وہاں اب بھی اس قوم کا اپنا ایک مخصوص قومی لباس ہے۔ جن ملکوں میں عیسائیت سیاست سے ہم آہنگ ہوکر پہنچی وہاں کا قومی لباس محمود غزنوی کے چہیتے غُلام ایاز کے "لباسِ غُلامی" کی طرح پُرانے صندوق میں چُھپا دیا گیا ہے، جو کبھی کبھار عید کے تہوار پر محض پُرانی یاد تازہ کرنے کے لیے نکالا جاتا ہے۔ چنانچہ عیسائیت کا لباس کوٹ پتلون اور نکٹائی اب ایک بین الاقوامی لباس بن گیا ہے جسے اب عیسائیوں کے علاوہ ہر مذہب، ہر مُلک اور ہر قوم کے باشندے پہنتے ہیں۔ جہاں تک کوٹ پتلون والے لباس کا تعلق ہے اُسے دیکھ کر کسی شخص کی قومیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ہاں البتہ چہرے کے رنگ یا بولی جانے والی زبان سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلاں شخص امریکی ہے یا فلاں شخص پاکستانی۔ ( معروف ادیب و صحافی ابراہیم جلیس کی کتاب "اُوپر شیروانی اندر پریشانی" سے اقتباس )

Whats New

Naats