اردو رسائل

ہفت روزہ پیغام سنت (27-06-2025)
ہفت روزہ پیغام سنت (27-06-2025)
ماہنامہ البدر کاکوری (جولائی)
ماہنامہ البدر کاکوری (جولائی)
ماہنامہ الفتحیہ احمد پور شرقیہ (جون)
ماہنامہ الفتحیہ احمد پور شرقیہ (جون)
ماہنامہ نقیب ختم نبوت ملتان (جون)
ماہنامہ نقیب ختم نبوت ملتان (جون)
ماہنامہ نقیب ختم نبوت ملتان (مئی)
ماہنامہ نقیب ختم نبوت ملتان (مئی)
دو ماہی احیاء العلوم مبارکپور (مئی ۔ جون)
دو ماہی احیاء العلوم مبارکپور (مئی ۔ جون)
دو ماہی احیاء العلوم مبارکپور (مارچ ۔ اپریل)
دو ماہی احیاء العلوم مبارکپور (مارچ ۔ اپریل)
ماہنامہ صدائے حق بنگلور(جون)
ماہنامہ صدائے حق بنگلور(جون)
ماہنامہ الحق اکوڑہ خٹک(مئی)
ماہنامہ الحق اکوڑہ خٹک(مئی)
Image 1

حضرت عمرؓ کے دربار کا ایک واقعہ :

حضرت عمرؓ کے دربار کا ایک واقعہ :

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دربار میں ایک باپ نے اپنے بیٹے پر دعویٰ کیا کہ یہ میرے حقوق ادا نہیں کرتا ! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لڑکے سے دریافت کیا اس نے کہا اے امیر المومنین ! کیا باپ ہی کا سارا حق اولاد پر ہے یا اولاد کا بھی باپ پر کچھ حق ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اولاد کا بھی باپ کے ذمہ حق ہے ، کہا میں ان حقوق کو سننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا اولاد کا حق باپ پر یہ ہے کہ اولاد حاصل کرنے کے لیے شریف عورت تجویز کرے ! اور جب اولاد پیدا ہو تو ان کا نام اچھا رکھے تا کہ اس کی برکت ہو ! اور جب ان کے ہوش درست ہو جائیں ان کو تہذیب سکھائے اور دین کی تعلیم دے ! لڑکے نے کہا کہ میرے باپ نے ان حقوق میں سے ایک حق بھی ادا نہیں کیا اور جب میں پیدا ہوا تو میرا نام ”جعل“ رکھا جس کا معنی ”پاخانہ کا کیڑا“ ! اور مجھے دین کا ایک حرف بھی نہیں سکھایا مجھے دینی تعلیم سے بالکل کورا رکھا ۔ یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو باپ پر بہت غصہ آیا اور اس کو بہت دھمکایا اور یہ کہہ کر مقدمہ خارج کر دیا کہ جاؤ پہلے تم اپنے ظلم کی مکافات کرو اس کے بعد لڑکے کے ظلم کی فریاد کرنا ! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مقدمہ خارج کر دیا اور باپ سے فرمایا کہ تو نے اس سے زیادہ حق تلفی کی ہے جاؤ اپنی اولاد کے ساتھ ایسا برتاؤ نہ کیا کرو۔ (الفیض الحسن ص ۱۰۲ ، حقوق البیت ص ۴۷) (کتاب : ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر۔ ناقل : اسلامک ٹیوب پرو ایپ) مزید قیمتی مضامین کے لیے ہمارے واٹسپ چینل کو فالو کریں https://whatsapp.com/channel/0029Va5sIvuBKfi0pDP0py1H

Whats New

Naats