حمد و نعت

قصیدہ حسان بن ثابتؓ
قصیدہ حسان بن ثابتؓ
مرثیہ (بر وفات مولانا رشید احمد گنگوہیؒ)
مرثیہ (بر وفات مولانا رشید احمد گنگوہیؒ)
اردو غزل میں عروضی تجربات
اردو غزل میں عروضی تجربات
TESTED BENEDICTIONS FOR LIVELIHOOD
TESTED BENEDICTIONS FOR LIVELIHOOD
حصول رزق کیلئےآزمودہ وظائف
حصول رزق کیلئےآزمودہ وظائف
آخرت کے عجیب و غریب حالات
آخرت کے عجیب و غریب حالات
فانوسِ خطابت
فانوسِ خطابت
آئینۂ ایام
آئینۂ ایام
ایمان کے گارڈن جلد ١(ایمان کے باغات)
ایمان کے گارڈن جلد ١(ایمان کے باغات)
Image 1

آئندہ لوگ تراویح میں کیا پڑھیں گے؟

آئندہ لوگ تراویح میں کیا پڑھیں گے؟

معتصم باللہ کے بعد اس کا بیٹا واثق باللہ ۲۲۷ ھ میں تاج و تخت کا وارث بنا۔ یہ گمراہ کن نظریات و افکار کا مالک تھا اور معتزلی عقائد اور خصوصاً خلق قرآن کے عقیدہ کی اشاعت و پرچار میں اپنے باپ سے بھی بڑھ گیا۔ اس کے دور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، دربار کا خاص مسخرا ایک دن خلیفہ کے سامنے آیا اور کہنے لگا: اللہ تعالی امیر المؤمنین کو قرآن کے بارے میں صبر جمیل عطا فرمائیں! میں تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ واثق بولا : تیرا ناس ہو! نالائق کیا کہہ رہا ہے، کیا قرآن کی وفات ہو گئی ؟ مسخرے نے کہا: امیر المؤمنین! آخر اس کے سوا کیا چارہ ہے، ہر مخلوق پر موت آنے ہی والی ہے اور قرآن بھی تو آپ کے خیال میں مخلوق ہے۔ آج نہیں تو کل ( نعوذ باللہ ) یہ حادثہ ہو کر رہے گا۔ مسخرے کے اس جواب پر واثق سوچ میں پڑ گیا تو مسخرے نے دوسرا سوال کر دیا اور بڑی سنجیدگی سے کہنے لگا: امیر المؤمنین! آئندہ لوگ نماز تراویح میں کیا پڑھا کریں گے؟ اس طنزیہ سوال نے واثق باللہ کو مسئلہ خلق قرآن کے بارے میں گہری سوچ پر مجبور کر دیا۔ تب اس نے اس مسئلہ میں تشدد چھوڑ دیا۔ ____📝📝📝____ کتاب : ہر واقعہ بے مثال جلد ۱ ۔ صفحہ نمبر : ۲۰۳ ۔ مصنف : ابو طلحہ محمد اظہار الحسن محمود۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ ۔

Whats New

Naats