عربی سوم

منار الھدی علی قطر الندی و بل الصدی المجلد الثالث
منار الھدی علی قطر الندی و بل الصدی المجلد الثالث
منار الھدی علی قطر الندی و بل الصدی المجلد الرابع
منار الھدی علی قطر الندی و بل الصدی المجلد الرابع
قرآنی صفوۃ المصادر
قرآنی صفوۃ المصادر
عقیدۃ الطحاوی مع الحواشی و الزیادات
عقیدۃ الطحاوی مع الحواشی و الزیادات
شرح عقیدہ طحاویہ
شرح عقیدہ طحاویہ
ترجمہ العقیدۃ الطحاویۃ
ترجمہ العقیدۃ الطحاویۃ
رفۃ العوامل شرح اردو شرح ماںٔۃ عامل
رفۃ العوامل شرح اردو شرح ماںٔۃ عامل
اجود الحواشي اردو شرح اصول الشاشي
اجود الحواشي اردو شرح اصول الشاشي
تفہیم قطبی (اساتذہ و طلبہ کے لیے یکساں مفید)
تفہیم قطبی (اساتذہ و طلبہ کے لیے یکساں مفید)

علم کا بدصورت عاشق :

علم کا بدصورت عاشق :

اصل نام عمرو بن محبوب تھا ، ۱۶۰ ہجری میں پیدا ہوئے اور جاحظ کے لقب سے معروف ہوئے ، عربی میں جاحظ اُسے کہتے ہیں جس کی آنکھوں کے ڈھیلے اُبھرے ہوں ۔ اوائل میں اس لقب کو ناپسند کرتے تھے ، رفتہ رفتہ خاموش ہو گئے ۔ شاید ہی کسی کی شکل کا یوں مذاق اڑایا گیا ہو ، کسی نے انہیں شیطان سے تشبیہ دی ہے اور کسی شاعر نے تو یونہی بھی کہا ہے : اگر خنزیر دوبارہ مسخ کر دیا جائے پھر بھی جاحظ سے کم ہی بدصورت ہوگا ۔ بادشاہ متوکل نے انہیں اپنے بچوں کا استاد مقرر کرنا چاہا ، شکل دیکھی تو انکار کر دیا ۔ حالانکہ معتزلی فکر سے وابستہ تھے ، اس کے باوجود عربی ادب کے امام گردانے جاتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے : جاحظ نے جس کتاب کو پکڑ لیا اسے مکمل پڑھنے تک نیچے نہیں رکھا ۔ اکثر کتابوں کی دکانیں کرائے پر لے کر رات رات بھر پڑھتے رہتے تھے ۔ آخری عمر میں کافی بیماریوں کا شکار ہوئے ، آدھا جسم مفلوج ہو گیا ، یونہی پڑھنے میں مصروف تھے کہ ارد گرد پڑی کتابیں ان پر آگریں اور یوں علم کا بدصورت عاشق کتابوں کے قبرستان میں دفن ہو گیا ۔ (علی سنان)

Image 1

Whats New

Naats