اے لوگو ! یقین جانو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے، لہذا تمہیں یہ دنیوی زندگی ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے، اور نہ اللہ کے معاملے میں تمہیں وہ (شیطان) دھوکے میں ڈالنے پائے جو بڑا دھوکے باز ہے۔(۵)(آسان ترجمۃ القران)
کسی بزرگ نے کیا ہی فرمایا :
اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ اللہ کے نزدیک تمہارا مقام کیا ہے، تو دیکھو وہ تمہیں کس کام میں مشغول رکھتا ہے:
اگر وہ تمہیں اپنے ذکر میں مشغول رکھے،
تو جان لو کہ وہ تمہیں یاد رکھنا چاہتا ہے۔
اگر تمہیں قرآن میں مصروف کرے،
تو سمجھ لو کہ وہ تم سے ہمکلام ہونا...