حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص قسم کھانا چاہے وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی قسم نہ کھائے ۔‘‘ قریش اپنے آباؤ اجداد کی قسمیں کھایا کرتے تھے‘ لہٰذا آپ نے فرمایا : ’اپنے آباؤ اجداد کی قسمیں نہ کھایا کرو ۔‘‘
ایک ریاست میں ایک بوڑھے شخص کو روٹی چوری کرتے پکڑا گیا ، علاقے کے کچھ لوگ اسے پکڑ کر وقت کے قاضی (جج) کے پاس لے گئے ، قاضی نے بوڑھے بابا سے کافی سوالات کئے ۔ لیکن بابا نے کوئی جواب نہیں دیا ،
بالآخر قاضی نے فیصلہ یوں سنایا ۔
بابا جی روٹی چوری کرنے کے جرم میں ایک درہم تندور کے مالک کو بطور جرمانہ ا...