عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ اللُّقَطَةِ، فَقَالَ: عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَإِلَّا فَاعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا ثُمَّ كُلْهَا فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ(ابو داؤد: ۱۷۰۶)
ترجمہ
حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے گری پڑی اشیاء کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا :’’ ایک سال تک اس کا اعلان کرو ۔ اگر اس کا طلب کرنے والا آ جائے تو اس کو دے دو ، ورنہ اس کی تھیلی ( یا برتن ) اور اس کا سربند یاد رکھو ، پھر اسے کھا لو ( اپنے استعمال میں لے آؤ ) اس کے بعد اگر اس کا متلاشی آ جائے تو اس کے حوالے کر دو ۔‘‘