حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو کبھی کھل کر ہنستے نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ کے حلق کا کو انظر آنے لگتا ہو۔ آپ ﷺ صرف مسکراتے تھے۔ (نصر الباری/ج:۱۱/ص:۲۰۱)
❶ ایک زاہد کا قصہ منقول ہے کہ وہ روٹی کے بغیر سبزی اور نمک وغیرہ کھالیتے ـ کسی نے کہا کہ بس آپ اسی پر گزارہ کرتے ہیں؟ فرمانے لگے میں اپنی دنیا جنت کے لئے بنا رہا ہوں اور تو اسے بیت الخلا کے لئے بناتا ہے، یعنی تو مرغوب کھانے کھا کر بیت الخلا تک پہنچاتا ہے اور میں جو کچھ بھی کھاتا ہوں وہ اس لئے کہ عبا...