بال یا ناخن جلانا یا فروخت کرنا
ناخن یا بال وغیرہ کو جلانا یا ایسے مقام پر جہاں ان کی توہین و تذلیل ہو، مثلاً بیت الخلاء وغیرہ میں ڈالنا یا فروخت کرنا جائز نہیں ہے، کیوں کہ بال اور ناخن اعضاء انسانی کا جز ہے اور انسان کا ہر جز محترم و مکرم ہے لہذا بال اور ناخن کو دفن کر دینا چاہیے۔(اہم مسائل/ج:۲/ص:۲۱۱)