اقامت کے جواب کا طریقہ
جس طرح زبان سے اذان کا جواب دینا مستحب ہے، اسی طرح اقامت کا جواب دینا بھی مستحب ہے، مکبر جو کلمہ کہے جواب دینے والا بھی دو وہی کلمہ کہے، البتہ حی علی الصلوۃ “ اور ”حی علی الفلاح میں ” لا حول ولا قوة إلا باللہ کہے، اور ” قد قامت الصلوۃ کے جواب میں ” اقامہا اللہ و ادامہا“ کہے، ہم سب کو اس کا خاص اہتمام کرنا چاہیے ، نہ یہ کہ اقامت کے وقت ادھر اُدھر کی باتوں میں مشغول ہوں ۔(اہم مسائل/ج:۶/ص:۵۲)