مغرب اور وتر میں قصر نہیں
بعض لوگ سفر شرعی (جس کی مسافت تقریباً ساڑھے ستتر کلومیٹر ہے ) میں نکلتے ہیں، تو یہ سمجھتے ہیں کہ مغرب اور وتر میں بھی قصر ہے ، یعنی ان کی بھی دو رکعت ہی پڑھی جائے ، حالانکہ ایسا نہیں ہے، مغرب اور وتر کی نماز دوران سفر تین تین رکعات ہی ہیں ، ان میں کوئی قصر نہیں۔(اہم مسائل/ج:۷/ص:۷۷)