سانس کے مریض روزہ دار کا پمپ کے ذریعہ منہ میں ہوا لینا-
روزے کی حالت میں سانس کے مریض کا پمپ کے ذریعہ منہ میں ہوا لینے سے روزہ فاسد ہو جائیگا، کیوں کہ آج کل جو پمپ استعمال ہوتا ہے، اس میں دوا کے اجزاء ہوتے ہیں، اور ان اجزاء کا معدہ میں پہنچنا یقینی ہوتا ہے، البتہ اگر پمپ میں کسی قسم کی دوا نہ ڈالی جائے ، تو محض پمپ کے ذریعہ ہوا لینے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔(اہم مسائل/ج:۴/ص:۹۴)