بیوی کو شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر کہیں نہیں جانا چاہئے؛ البتہ شوہر کے لئے مناسب ہے کہ وہ حسب دستور اور حسب سہولت وقتاً فوقتاً بیوی کو اس کے والدین کی ملاقات کا موقع دیا کرے، خواہ میکے بھیج کر یا والدین کو اپنے گھر بلا کر ۔ اسی طرح بیوی کے قریبی اعزاء کی کبھی کبھار ملاقات میں بھی شوہر کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے؛ تاکہ حسنِ معاشرت کا اظہار ہو اور باہم اعتماد کے ساتھ ازدواجی زندگی گزرے۔(کتاب النوازل/ج:۱۵/ص:۱۵۷)