بیڑی سگریٹ تمباکو وغیرہ کھانا؟
تمباکو بیڑی سگریٹ وغیرہ میں نشہ تو نہیں ہے؛ البتہ اُس کی تیزی کی وجہ سے کبھی کبھی سر چکرانے لگتا ہے، اور چوں کہ یہ ایک بد بو دار اور دوسروں کے لئے اذیت ناک چیز ہے، اس لئے شوقیہ طور پر اس کا استعمال مکروہ ہے، ہاں اگر کوئی شخص کسی بیماری سے علاج کے لئے اسے استعمال کرے تو شرعاً اس کی گنجائش ہے؛ لیکن مسجد میں جانے پہلے منہ کو اچھی طرح صاف کر لینا ضروری ہے۔(کتاب النوازل/ج:۱۶/ص:۱۴۶)