محقق مسئلہ

موئے زیرِ ناف کی حدود اور صاف کرنے کا طریقہ ؟

ناف کے نیچے اور دائیں بائیں جو بال ہوں ، اسی طرح خصیتین اور سرین کے نیچے تک اور عضو مخصوص کے ارد گرد کے سب بالوں کو صاف کرنا ضروری ہے۔ بہتر اور سنت یہ ہے کہ اُسترے یا بلیڈ وغیرہ سے مونڈا جائے ، اس کے علاوہ کسی دوا، صابن یا پاؤڈر وغیرہ سے صاف کرنا یا قینچی سے کاٹنا بھی جائز ہے، یہ صفائی ہر جمعہ کے روز مناسب ہے، اِس کا موقع نہ ہو تو پندرہ دن میں صفائی کر لینی چاہئے ، اور ۴۰ روز تک ان بالوں کو چھوڑے رکھنا مکروہ تحریمی ہے۔(کتاب النوازل/ج:۱۵/ص:۵۴۷)

🫘 مدینہ منورہ کی کھجوریں اپنے ذائقے، ساخت اور غذائی خصوصیات کے لحاظ سے مشہور ہیں ۔۔۔
مضامین

🫘 مدینہ منورہ کی کھجوریں اپنے ذائقے، ساخت اور غذائی خصوصیات کے لحاظ سے مشہور ہیں ۔۔۔

مدینہ میں کئی اقسام کی کھجوریں پائی جاتی ہیں، جن میں سے کچھ مشہور اقسام درج ذیل ہیں: 1۔ عجوہ (Ajwa) : - یہ مدینہ کی سب سے مشہور کھجور ہے۔ - اس کا رنگ گہرا سیاہ ہوتا ہے اور یہ نرم اور میٹھی ہوتی ہے۔ - عجوہ کھجور کو نبی کریم ﷺ کی طرف سے خاص فضیلت دی گئی ہے۔ 2۔ عنبرہ (Anbara)...

تازہ ترین خبریں

تمام خبریں