میت کے پیر امام کے دائیں جانب کر کے نماز جنازہ پڑھنا؟
اگر بے خبری میں میت کی نماز جنازہ اس طرح پڑھی گئی کہ اس کے پیر امام کے دائیں طرف اور سر بائیں طرف تھا، تو نماز بلا کراہت درست ہوگئی ؛ البتہ بالقصد ایسا کرنا سخت مکروہ ہے، لیکن پھر بھی نماز جنازہ درست ہو جائے گی ، دہرانے کی ضرورت نہ ہوگی۔(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۱۴۲)