محقق مسئلہ

گرم مشروب کو پھونک مار کر ٹھنڈا کرنا؟

شریعت میں گرم کھانا پینا پسندیدہ نہیں ہے، اور یہ طبی اعتبار سے بھی سخت نقصان دہ ہے، اس لئے گرم چیز کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد ہی استعمال کرنا چاہئے۔ اور اگر اُسے ٹھنڈا کرنے کے لئے منہ سے پھونکیں گے تو تھوک وغیرہ شامل ہوکر ایک ناگوار صورت بن جائے گی ، اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے پینے کی چیزوں کو پھونک مار کر ٹھنڈا کرنے سے منع فرمایا ہے۔(کتاب النوازل/۱۶/ص:۱۲۹)

غلطی کا احساس دلانا
مضامین

غلطی کا احساس دلانا

نبی کریمﷺ کی تربیت کا ایک طریقہ یہ تھا کہ پہلے غلطی کا احساس دلاتے تھے، پھر نصیحت فرماتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ صحابہ کرام کی مجلس میں تشریف فرما تھے، ایک نوجوان مسجد میں داخل ہوا اور ادھر ادھر دیکھنے لگا، گویا کسی کی تلاش میں ہے، اسے رسول اللہﷺ دکھائی دئیے،وہ آپ کی طرف آیا اور کہنے لگایا رسول اللہﷺ!...