ربیع الاول میں فرض ہونے والی زکوة رمضان تک روکنا ؟
جس وقت سال پورا ہو اسی وقت مستحقین تلاش کر کے زکوۃ دینا بہتر ہے، رمضان شریف تک مؤخر کرنے کی ضرورت نہیں ، اگر زیادہ ثواب کی خواہش ہے تو رمضان شریف تک حساب لگائیں ، یہ مشکل ہو تو ہر سال پیشگی زکوۃ رمضان کے مہینہ میں ادا کیا کریں(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۵۴۹)