ہندو دیوی دیوتاؤں کی تصویر بنے کپڑوں کی تجارت کرنا ؟
جس لباس پر ہندؤوں کے دیوی دیوتاؤں کی تصویر بنی رہتی ہے، اُس لباس کی تجارت کرنا مسلمانوں کے لئے جائز نہیں ، اس سے احتراز لازم ہے۔(کتاب النوازل/ج:۱۶/ص:۱۶۲)
سوال کیا گیا: ابتدائی طالب علم کے لیے کوئی مختصر نصیحت؟
میں نے بارہا نصیحت کی ہے، مگر جانتا ہوں کہ ہر نصیحت کا پہلا مخاطب خود میرا دل ہے۔ لیکن شاید تکرار میں حکمت ہو اور فائدہ پہنچے:
جان لو، اے میرے پیارے بیٹے، وہ زمانہ گزر چکا، جب علمِ روایت و درایت کا جامع عالم موجود تھا، جس کے پاس علم کے پی...