رزق کی تنگی کی وجہ سے حمل ساقط کرانا ؟
رزق کی تنگی کے خطرہ سے اسقاط حمل کسی بھی حال میں جائز نہیں ہے؛ بلکہ اس مقصد سے اسقاط کرانے میں(تنگ دستی کے اندیشہ سے) قرآن کریم میں اولاد کو قتل کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، اور اگر ماں کی سخت کمزوری یا دودھ پیتے بچے کی پرورش میں خلل پڑنے کا خطرہ ہو تو ۱۲۰ دن کے اندر اندر مجبوری میں اس کی گنجائش ہے، اس مدت کے بعد اجازت نہیں ہے۔(کتاب النوازل/ج:۱۶/ص:۲۶۶)