قبر پر پھول وغیرہ ڈالنے کی رسم بدعت ہے، دور نبوت سے لیکر اکابر امت تک اس کا کہیں ثبوت نہیں ہے؛ اس لئے ایسی رسم سے اجتناب ضروری ہے۔(کتاب النوزل/ج:۶/ص:۲۰۶)
حضرت مولانا عبیداللہ سندھی لکھتے ہیں کہ:
سب سے پہلے جس کتاب نے مجھے اسلام کے متعلق صحیح واقفیت دی اور ہندو سوسائٹی میں رہ کر میں سولہ برس کی عمر سے پہلے مسلمان ہوگیا، وہ” تحفۃ الہند“ہے۔ تحفۃ الہند کے میرے ہم نام مؤلف نے ہندو مذہب کے مشرکانہ عقائد و رسوم کو نقل کرنے کے بعد ہندوؤں کی طرف سے ایک اع...