محقق مسئلہ

شوربہ زیادہ کرنے کی حکمت؟ جب گوشت کا شوربہ بنایا جائے تو گوشت کے اثرات و خاصیات شوربے میں منتقل ہو جاتی ہیں۔ بریں بنا جسے گوشت کی بوٹی دستیاب نہ ہو ، تو اُسے شور بے کے استعمال سے گوشت جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اِسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوربا زیادہ کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔ علاوہ ازیں جب شوربا زیادہ ہوگا تو وہ کھانا زیادہ لوگوں کے لئے کافی ہو جائے گا، اور پاس پڑوس میں بھی بھیجنا آسان ہوگا۔(کتاب النوازل/ج:۱۶/ص: ۱۰۰)

عربی اَدب سے ایک حکایت

عربی اَدب سے ایک حکایت

ایک آدمی کئی راتیں سخت سردی میں آرام سے سوتا رہا۔ایک دن کسی راہگیر نے گزرتے ہوئے اسے کہا : " میں تمہیں ایک گرم رضائی لا کر دوں گا"!! وہ راہگیر اپنی منزل کو چلا گیا اور رضائی لانے کا وعدہ بھول گیا ، بوڑھا آدمی اس کا انتظار کرتے ہوئے سردی سے مر گیا۔لوگوں کو اس کی لاش کے پاس ایک مخطوط رقعہ ملا۔اس پر یہ الفاظ لکھے تھے : " میں نے تمہارے آنے سے پہلے کئی رات سردی برداشت کی کیونکہ میرے پاس کوئی اور آسرا نہیں تھا مگر تمہاری بات نے مجھے ایک امید دلا کر اسے میرا آسرا بنا دیا اور میں نے تم پر امید لگا کر اپنی قوت کھو دی۔چناچہ...سردی نے مجھے مار ڈالا"۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی بات اور وعدے کو ہمیشہ پورا کرو۔اور جب بولو تو الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرو۔اگر تمہاری امید کسی کو تسلی اور سہارا دے سکتی ہے تو اسے توڑ بھی سکتی ہے۔

Image 1

Naats

Recent Articles

مولوی...

admin | 15 June, 2026

باپ کا آخری خط

admin | 4 June, 2026