شوربہ زیادہ کرنے کی حکمت؟
جب گوشت کا شوربہ بنایا جائے تو گوشت کے اثرات و خاصیات شوربے میں منتقل ہو جاتی ہیں۔ بریں بنا جسے گوشت کی بوٹی دستیاب نہ ہو ، تو اُسے شور بے کے استعمال سے گوشت جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اِسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوربا زیادہ کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔ علاوہ ازیں جب شوربا زیادہ ہوگا تو وہ کھانا زیادہ لوگوں کے لئے کافی ہو جائے گا، اور پاس پڑوس میں بھی بھیجنا آسان ہوگا۔(کتاب النوازل/ج:۱۶/ص: ۱۰۰)