جمعہ کی اذان اول کے بعد کھانا پینا کیسا ہے؟
جمعہ کی اذان اول کو ثانی کا درجہ دے دیا گیا ہے مفتی بہ قول یہی ہے کذا فی الہدایہ و الشامی و فتح القدیر لہذا اذان اول کے بعد سعی للجمعہ ضروری ہے اور ہر وہ عمل جو سعی کے منافی ہو وہ بیع کے حکم میں ہے اور بیع و شراء مکروہ تحریمی ہے لہٰذا جو اس کے حکم میں ہوگا وہ بھی مکروہ تحریمی ہوگا (کتاب: حبیب الفتاویٰ/ج:۲/ص:۹۷)