محقق مسئلہ

آیت سجدہ کا علم نہ ہو تب بھی سجدہ واجب ہے؟

آیت سجدہ کو سرًّا پڑھنا مستحسن ہے اس لئے تالی کو اس کا خیال رکھنا چاہئے لیکن اگر کسی نے جہراً پڑھ دیا اور دوسروں نے سن لیا تو سجدہ تلاوت واجب ہو جاتا ہے خواہ اس آیت کا آیت سجدہ ہونا سامع کو معلوم ہو یا نہ ہو چونکہ سجدہ تلاوت کے واجب ہونے کے اسباب تین ہیں: (۱) تلاوت (۲) سماع (۳) اقتداء۔ ان اسباب میں سے کوئی ایک سبب بھی اگر متحقق ہو گیا تو سجدہ تلاوت واجب ہو جائے گا۔ نیز سماع میں یہ بھی تعمیم ہے کہ خواہ سننے کا ارادہ ہو یا نہ ہو بہر صورت سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے(کتاب : حبیب الفتاویٰ/ج:۲/ص:۲۴۱)

مریم اور حارث کی دوڑ (سطحی فیصلوں سے بچاؤ)
مضامین

مریم اور حارث کی دوڑ (سطحی فیصلوں سے بچاؤ)

پہلی بار کوئی موٹیویشنل تحریر دل کو لگی ۔۔۔۔۔آپ بھی استفادہ کریں ۔ "مریم نے 1 گھنٹے میں 10 کلو میٹر فاصلہ طے کیا حارث نے ڈیڑھ گھنٹے میں یہی فاصلہ طے کیا... دونوں میں سے کون تیز رفتار اور صحت مند ہوا ؟ یقیناً ہمارا جواب ہوگا... "مریم " اگر ہم کہیں کہ مریم نے یہ فاصلہ ایک تیار ٹریک پر طے کیا ج...

تازہ ترین خبریں

تمام خبریں