محقق مسئلہ

قرآن کے بوسیدہ اوراق کو کیا کیا جائے؟

قرآن پاک جب بوسیدہ ہونے کی وجہ سے ناقابل انتفاع ہو جائے تو فقہاء حنفیہ کی تصریح کے مطابق سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ لحد بنا کر اس میں دفن کر دیا جائے(رد المحتار ج ۴ ص : ۲۷۱) اگر چہ ماء جاری میں ڈال دینے کی بھی اجازت ہے لیکن یہ خلاف اولیٰ ہے۔ اسی طرح جلانا بھی ثابت ہے جیسا کہ علامہ سیوطی علیہ الرحمہ نے نقل کیا ہے۔ لیکن حضرات حنفیہ کے یہاں یہ ممنوع ہے جیسا کہ علامہ شامی نے تصریح کی ہے۔

(حبیب الفتاویٰ/ ج:۷/ ص: ۵۲)

اسرائیلی مظالم کی ایک جھلک:
مضامین

اسرائیلی مظالم کی ایک جھلک:

اقوام متحدہ کے ۱۹۴۸ء کے منظور کردہ نقشے کے مطابق نا جائز ریاست اسرائیل کا رقبہ پانچ ہزارتین سو (۵،۳۰۰) مربع میل تھا۔ لیکن اسرائیل نے رفتہ رفتہ تئیس ہزار (۲۳٬۰۰۰) مربع میل پر قبضہ کر لیا۔ اور اس پر بس نہیں عظیم تر اسرائیل کے نقشے میں مصر ، عراق ، شام ، سعودیہ عرب حتی کہ مدینہ منورہ، خیبر ، تک کو اسرا...

تازہ ترین خبریں

تمام خبریں