ہاتھ اور نا خون پر پالش استعمال کرنے کا حکم؟
ہر وہ چیز جو وصول ماء الی الجلد(جلد تک پانی کو پہنچانے) سے مانع ہو اس کا استعمال درست نہیں چونکہ ایسی چیز کے ہوتے ہوئے نہ وضوء درست ہو گا نہ غسل الا یہ کہ اس کو زائل کر کے اس عضو پر پانی پہنچادیا جائے۔
(حبیب الفتاویٰ/ج:۷/ص: ۱۷۸)