تہجد کا وقت؟
تہجد کا وقت وہی ہے جو عشاء کا وقت ہے، عشاء کی نماز کے بعد سے فجر کا وقت شروع ہونے تک کبھی بھی نماز تہجد پڑھی جاسکتی ہے، ہیثمی کی روایت ہے: ” عشاء کے بعد جو بھی نماز پڑھی جائے ، وہ قیام لیل یعنی تہجد ہے، فقہاء نے معمولات نبوی کو سامنے رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر ایک تہائی شب تہجد میں گزارنا چاہتا ہو تو رات کا درمیانی تہائی افضل ہے اور نصف شب تہجد پڑھنا چاہتا ہو تو آخری نصف کو تہجد میں گزار نا افضل ہے
(کتاب الفتاویٰ/ج:۲/ص:۱۱۸)