آنکھ میں دوا ڈالنا روزہ کے لیے کیوں مفسد نہیں؟
روزہ کی حالت میں سرمہ لگانا یا آنکھ میں دوا ڈالنا مفسد نہیں ہے؛ اس لئے کہ آنکھ اور حلق میں براہ راست کوئی منفذ نہیں ہے اور حلق میں جو سرمہ یا دوا کا اثر محسوس ہوتا ہے، وہ باریک رگوں کے واسطہ سے ہے اور ایسا اثر روزہ کے لئے مانع نہیں ہے۔(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۳۵۸)