محقق مسئلہ

روزہ کی حالت میں قے کا حکم؟

روزہ کی حالت میں اگر خود بخو دقے ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چاہے منہ بھر ہو یا اس سے کم، اور اگر جان بوجھ کر روزہ یاد ہونے کی حالت میں مثلاً انگلی ڈال کر قے کی تو منہ بھر کرتے کرنے کی صورت میں بالاتفاق روزہ ٹوٹ جائے گا ، اور اگر منہ بھر سے کم ہے تو اس بارے میں اختلاف ہے، حضرت امام محمد سے ظاہر الروایہ میں مروی یہ ہے کہ روزہ ٹوٹ جائے گا ، جب کہ حضرت امام ابو یوسف کا قول یہ ہے کہ روزہ نہیں ٹوٹے گا، بعض فقہاء نے امام ابو یوسف کے قول کو ترجیح دی ہے۔ لیکن امام محمد کے قول میں احتیاط زیادہ ہے۔ (کتاب المسائل ۱۵۵/۲ - ۱۶۳)(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۳۸۹)

اسرائیل سے متعلق تین موقف
مضامین

اسرائیل سے متعلق تین موقف

موجودہ دور میں اسرائیل سے متعلق تین موقف پائے جاتے ہیں : نمبر(۱) اسرائیل، امریکہ وغیرہ: ان کا موقف ہے کہ : بیت المقدس سمیت فلسطین کے جتنے حصے پر اسرائیل قابض ہے، وہ اسرائیل کا حصہ ہیں۔ جلا وطن کیے گئے فلسطینی جہاں کہیں جائیں، فلسطین میں اُن کی کوئی جگہ نہیں۔ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہو...

تازہ ترین خبریں

تمام خبریں