اگر کوئی شخص بس سے سفر کر رہا ہے، اور نماز کا وقت ہو جائے ، اور وقت ادا میں گاڑی رکنے کی کوئی صورت نہ ہو سکے، تو مجبوراً جس طرح بھی نماز پڑھ سکے، پڑھ لے، مگر بس سے اُترنے کے بعد اس نماز کو دوبارہ پڑھ لے۔(اہم مسائل/ج:۷/ص:۷۸)
بنو قریظہ جو یہود کا ایک مشہور قبیلہ ہے، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزوہ خندق میں کفار قریش کی مدد کی تھی ۔ مسلمانوں نے غزوہ خندق سے فارغ ہو کر بنو قریظہ پر حملہ کیا اور تقریباً سارے قبیلے کو گرفتار کر لیا۔
امام مغازی ابن اسحاق نے بنو قریظہ کے قی...