انجکشن کے ذریعے خون نکالنا ناقض وضو ہے یا نہیں؟
اگر انجکشن کے ذریعے ٹیسٹ یا کسی دوسرے مقصد کے لیے خون نکالا جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا ، کیوں کہ ٹیسٹ کے لیے عامۃ اتنا خون نکالا جاتا ہے جو نکل کر اپنے محل سے بہہ سکتا ہے لیکن اگر دوا پہونچانے کی غرض سے انجکشن دیا تو یہ انجکشن ناقض وضو نہیں ہے ، ہاں اگر انجکشن لگوانے کے بعد اتنا خون نکلے جو اپنی جگہ سے بہہ سکتا ہو تو ناقض وضو ہوگا ۔(اہم مسائل/ج:۲/ص:۵۹)