جماعت کے وقت سنن میں مشغول ہونا
جب جماعت کھڑی ہو تو سنتوں میں مشغول ہونا درست نہیں، کیوں کہ حضور ﷺ کا ارشاد ہے : ”جب جماعت کھڑی ہو تو فرض کے علاوہ دوسری نماز نہیں،“ ہاں اگر سنت فجر کی ادائیگی میں فجر کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو، یعنی اس کو امام کے ساتھ ایک رکعت مل سکتی ہے، یا امام کو قعدہ میں پاسکتا ہے، تو سنت فجر ادا کرلے۔(اہم مسائل/ج:۱/ص:۳۳)