`اچھے غلام کی صفت اپناو`

امام ابن الجوزي رحمه اللہ فرماتے ہ...
Ummah Post
5 May, 2025

`اچھے غلام کی صفت اپناو`

امام ابن الجوزي رحمه اللہ فرماتے ہیں:

میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا کہ وہ ظہر کی اذان سے پہلے ہی وضو کر رہی تھی، مجھ سے رہا نہ گیا تو میں نے اس سے پوچھ لیا: کیا ظہر کی اذان ہو گئی ہے؟

اس بوڑھی خاتون نے جواب دیا:

*أنا أذهب إليه قبل أن يناديني*

میں اس (اللہ) کی طرف اس کے بلاوے سے پہلے ہی چلی جاتی ہوں۔

امام ابن الجوزي رحمه اللہ کہتے ہیں:

اس کے بعد میں نے جان لیا کہ میں ایک برا بندہ ہوں۔

محدث عظیم امام سفیان بن عیینہ رحمه اللہ فرماتے ہیں:

تم برے غلام کی طرح نہ بنو کہ وہ بلانے پر ہی آتا ہے۔

التبصرة للإمام ابن الجوزي؛ ص: 131

Share this article
سازش ہو تو ایسی
مضامین

سازش ہو تو ایسی

ایک شخص اپنی بیوی کو لے کر عالم دین کے پاس آیا اور کہنے لگا: حضرت صاحب! یہ میری زوجہ ہیں، ان پر اچانک آسیب کا حملہ ہوا ہے،شاید جن چڑھا ہے. امام صاحب نے دم درود کیا تو جن باتیں کرنے لگ گیا. حضرت صاحب: ابھی کے ابھی باہر نکلو، ورنہ میں... ! جن :میں نکلنے کے لئے تیار ہوں، لیکن میری ایک شرط ہے،میں اس...