🕋پانچ کام کر لو متقی بن جاؤ گے🕋 شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی رح نے ایک مرتبہ علماء کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میری پوری زندگی کا نچوڑ یہ ہے کہ پانچ کام کر لو متقی بن جاؤ گے ( 1).اہل اللہ کی مصابحت : یعنی اللہ والوں کی صحبت میں رہنا (2) ذکر اللہ پر مداومت :یعنی پابندی کے ساتھ اللہ کا ذکر کرنا (3)گناہوں سے محافظت: یعنی برائیوں سے بچنا (4) اسباب گناہ سے مباعدت: یعنی گناہ کے ذرائع اور مواقع سے دور رہنا ( 5)سنتوں پر مواظبت: یعنی سنتوں کا مکمل اہتمام کرنا ( اللہ تعالی سبھی کو مذکورہ باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین) امین * ملفوظات شیخ الحدیث رح * پیش کردہ : دارالافتاء ادارہ فیض شیخ زکریا رح احمدآباد گجرات



