کریں غیر گر بُت کی پوجا تو کافر
جو ٹھہرائیں بیٹا خدا کا تو کافر
جھکیں آگ پر بہرے سجدہ تو کافر
کواکب میں مانے کرشمہ تو کافر
مگر مومنوں پر کشادہ ہیں راہیں
پرستش کریں شوق سے جس کی چاہیں
اماموں کا رتبہ نبی سے بڑھائیں
نبی کو جو چاہیں خدا کر دکھائیں
اماموں کا رتبہ نبی سے بڑ ھائیں
مزاروں پہ جا جا کے نزریں چڑھائیں
شہیدوں سے جا جا کے مانگیں دعائیں
نہ توحید میں کچھ خلل اس سے آئے
نہ اسلام بگڑے نہ ایمان جائے ـ
(الطاف حسین حالی)