تم تو صبرکے قائل تھے ، 
رضائے رب پر مائل تھے، 
پھر یہ شکایتی...
Ummah Post
7 June, 2025

تم تو صبرکے قائل تھے ،

رضائے رب پر مائل تھے،

پھر یہ شکایتیں کیسی؟

کہو یہ رنجشیں کیسی؟

ہاں انسانی فطرت میں بھی سمجھتی ہوں،

کہ ایک گہرا دکھ تو ہوتا ہے،

کئی آنسو مچلتے ہیں

کئی شکوے پنپتے ہیں،

اضطراب مسلسل ہے۔۔۔

کئی جذبوں کی ہلچل ہے۔۔۔

مگر ہر حال میں شکر ﷲ کا حلف جو تم نے اٹھایا تھا،

کہو۔۔۔۔کیا اسکو نبھایا ہے؟

کیا رب سےبڑھ کر مخلص یہاں

تم نے کسی کو پایا ہے؟

Share this article
صحابہ کرامؓ کی حب النبی کی خاص دلیل :
مضامین

صحابہ کرامؓ کی حب النبی کی خاص دلیل :

ہم میں سے کسی بھی انسان کی جوانی جب ڈھلنے لگتی ہے اور ادھیڑ عمر کی جانب بڑھنے لگتا ہے تو عموماً بال سفید ہونے شروع ہوتے ہیں، تو جب بال سفید ہونا ابھی شروع ہوئے ہوں تب اگر کسی انسان سے پوچھا جائے کہ آپ کے بدن میں کتنے بال سفید ہیں؟ تو بہت مشکل ہے کہ وہ شمار کے ساتھ بتا سکے کہ اتنے بال سفید ہوئے ہیں،...