ایک سانپ ایک جگنو کے پیچھے دوڑنے لگا۔
جگنو رکا اور بولا: "کی...
Ummah Post
8 June, 2025

ایک سانپ ایک جگنو کے پیچھے دوڑنے لگا۔

جگنو رکا اور بولا: "کیا میں آپ سے تین سوال پوچھ سکتا ہوں؟"

سانپ نے کہا، "پوچھو۔"

جگنو نے پوچھا، "کیا میں آپ کی خوراک کا حصہ ہوں؟"

سانپ نے کہا، "نہیں۔"

جگنو نے پوچھا، "کیا میں نے آپ کو کوئی نقصان پہنچایا ہے؟"

سانپ نے کہا، "نہیں۔"

جگنو نے پوچھا، "پھر آپ مجھے کیوں ختم کرنا چاہتے ہیں؟"

سانپ نے جواب دیا، "کیونکہ میں تمہیں چمکتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔"

کہانی کا سبق:

کچھ لوگ آپ کو نیچا دکھانے کے لیے کسی وجہ کے محتاج نہیں ہوتے، وہ صرف یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ آپ چمکیں۔۔۔

یہ ایک کڑوا سچ ہے۔💯

Share this article
بابا جی کی چار نصیحتیں
مضامین

بابا جی کی چار نصیحتیں

جن دنوں میں مدرسہ میں پڑھتاتھا۔ ایک بابا جی زیادہ تر وقت مسجد میں گزارتے تھے۔ ہمہ وقت کسی ناکسی عبادت میں مشغول رہتے۔ یہی موسم تھا سخت سردی تھی۔ میں نے دیکھا وہ ٹھنڈے یخ پانی سے وضو کررہے تھے۔ اور مسکرا رہے تھے۔ میں پہلے تو انکی عجب مسکراہٹ کے سحر میں گرفتار رہا۔ جب انکی نگاہ مجھ پر پڑی تو میں چونک...