چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا.....
"میں بھلے ہی عام ہو...
Ummah Post
8 June, 2025

چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا.....

"میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😄

ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا......

"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😊

الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو دم بہ خود رہ گیا...

"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😅

گول گپے کے ٹھیلے پر یوں لکھا تھا.....

"گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، مونہہ کا بڑا ہونا ضروری ہے، پورا کھولیں۔"😂

پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا....

"آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"😔

گھڑی کی دوکان پر بھی ایک زبردست فقرہ دیکھا...

"بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😀

بالوں کی ایک کمپنی نے تو اپنے ہر پروڈکٹ پر لکھ دیا ھم بھی بال بال بچاتے ھیں😆

اور ایک دندان ساز کا لکھا فقرہ پڑھا تو ہنسی آ گئی

"دانت کوئی بھی توڑے

لگا ہم دیں گے🤪"

ایک دوکان کے شٹر پر لکھا دیکھا

"دوکان کے اوقات کار:

صبح 9 سے شام 6 تک،

ہم اپنی اوقات میں رہتے ہیں."

Share this article
آج تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
مضامین

آج تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

آپ کو دفناکر واپس آتے ہی آپ کے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے کھانے کے بندوبست کی طرف جائے گا کہ انھیں کھانا کھلا کر رخصت کرتے ہیں۔ ایک ہفتہ گزرے گا آپ کے بچوں کے اسکول واپسی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ دو ہفتے گزریں گے افسوس کرنے والوں کا آنا جانا بند ہوجائے گا۔ تین ہفتوں تک آپ کی قبر ک...