اپنے بچوں میں سخاوت اور ہمدردی کی عادت ڈالنے کے لیے انہیں ای...
Ummah Post
9 June, 2025

اپنے بچوں میں سخاوت اور ہمدردی کی عادت ڈالنے کے لیے انہیں ایک خوبصورت سا باکس تحفے میں دیں جس پر بڑے اور واضح حروف میں “صدقہ” لکھا ہو۔

انہیں نرمی سے سمجھائیں:

اگر روزانہ تمہیں 10 روپے ملتے ہیں، تو 9 روپے اپنے کام کے لیے رکھو اور 1 روپیہ اس “صدقہ باکس” میں ڈال دو۔

جب یہ باکس 10 دن میں 10 روپے سے بھر جائے، تو اپنے کسی غریب یا ضرورت مند دوست کو 10 روپے کی کوئی چیز لے کر دو۔ وقت کے ساتھ جب ان کی پاکٹ منی بڑھے، تو انہیں سمجھاتے رہیں کہ صدقے کی رقم بھی تھوڑی تھوڑی بڑھاتے جائیں۔

ان شاءاللہ! اس عمل سے ان کے دل میں دوسروں کا درد محسوس کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی، سخاوت اور ہمدردی ان کی فطرت بن جائے گی، اور وہ ایک حساس و نیک دل انسان بنیں گے۔

Share this article
عیسائیت کی ثقافتی یلغار!!
مضامین

عیسائیت کی ثقافتی یلغار!!

جب تک عیسائی مذہب سیاست سے ہم آہنگ نہیں تھا، اُس وقت تک دُنیا کی ہر قوم کا اپنا ایک الگ لباس ہوتا تھا۔ اب بھی جہاں جہاں عیسائی مذہب کسی قوم کی سیاست پر اثر انداز نہیں ہوا وہاں اب بھی اس قوم کا اپنا ایک مخصوص قومی لباس ہے۔ جن ملکوں میں عیسائیت سیاست سے ہم آہنگ ہوکر پہنچی وہاں کا قومی لباس محمود غز...