*حضرت مولانا یوسف کاندھلویؒ فرمایا کرتے تھے:*  
دعوت دینے وا...
Ummah Post
10 June, 2025

*حضرت مولانا یوسف کاندھلویؒ فرمایا کرتے تھے:*

دعوت دینے والے کی *روحانی طاقت* پانچ چیزوں میں ہے:

1. *مسواک کا استعمال* – جو منہ کی صفائی کے ساتھ دل کی روشنی بھی لاتا ہے۔

2. *قرآنِ کریم کی تلاوت مصحف سے* – کہ آنکھوں سے الفاظ دیکھ کر پڑھنا دل پر اثر ڈالتا ہے۔

3. *ہمیشہ باوضو رہنا* – طہارت دل و دماغ کو پاکیزگی دیتی ہے۔

4. *نمازِ تہجد کا اہتمام* – جو بندے کو رات کے سکوت میں اللہ سے جوڑتی ہے۔

5. *نگاہوں کی حفاظت* – جو دل کو گناہوں سے بچاتی ہے اور ایمان میں نور بھرتی ہے۔

مولاناؒ فرماتے:

*جس نے اپنی نظر کو قابو میں رکھا، وہ ایمان کی مٹھاس چکھے گا اور اس کے دل میں نور پیدا ہوگا۔*

اور اگر نظر کی حفاظت نہ کی تو یہ پانچ بڑے نقصان ہوں گے:

1. *نماز کی تکبیر اُولیٰ سے محرومی۔*

2. *نمازِ تہجد کی توفیق چھن جانا۔*

3. *رزق سے برکت کا ختم ہونا۔*

4. *قرآن اور دعائیں بھول جانا۔*

5. *بغیر ایمان کی حالت میں موت کا خطرہ زیادہ ہونا۔*

Share this article
​​عبرت و بصائر
مضامین

​​عبرت و بصائر

❶ ایک زاہد کا قصہ منقول ہے کہ وہ روٹی کے بغیر سبزی اور نمک وغیرہ کھالیتے ـ کسی نے کہا کہ بس آپ اسی پر گزارہ کرتے ہیں؟ فرمانے لگے میں اپنی دنیا جنت کے لئے بنا رہا ہوں اور تو اسے بیت الخلا کے لئے بناتا ہے، یعنی تو مرغوب کھانے کھا کر بیت الخلا تک پہنچاتا ہے اور میں جو کچھ بھی کھاتا ہوں وہ اس لئے کہ عبا...