کوئی عروج دے نہ زوال دے 🌟
مجھے صرف اتنا کمال دے
مجھے اپنی راہ میں ڈال دے 🛤️
کہ زمانہ میری مثال دے 🌍
تیری رحمتوں کا نزول ہو 🕊️
مجھے محنتوں کا صلہ ملے
مجھے مال و زر کی ہوس نہیں 💰
مجھے بس تُو رزقِ حلال دے 🍞
میرے ذہن میں تیری فکر ہو 🧠
میری سانسوں میں تیرا ذکر ہو 🕋
تیرا خوف میری نجات ہو 🙏
سبھی خوف دل سے نکال دے 💔
تیری بارگاہ میں اے خدا
میری روز و شب ہے یہی دعا 🌙
تو رحیم ہے، تو کریم ہے 🤲
مجھے مشکلات سے نکال دے 🕊️