📖حضرت لاہوری رحمہ اللہ کا حکیمانہ انداز اور پورے قران کا خل...
Ummah Post
12 June, 2025

📖حضرت لاہوری رحمہ اللہ کا حکیمانہ انداز اور پورے قران کا خلاصہ 📖

امام الاولیاء حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ فرماتے تھے

میں اسٹیشن پرپہنچوں گاڑی چلنے کے لئے تیار کھڑی ہو

میرا ایک قدم پائیدان پر ہو اور دوسرا قدم پلیٹ فارم پر ہو گارڈ سیٹی دے چکاہوں گاڑی چلنےلگے ایک آدمی دوڑتا آئے اور پکارے

احمد علی احمدعلی

اللہ کا قران سمجھا کے جا فرماتے تھے میرا دوسراقدم پائیدان پر بعد میں پہنچے گا

میں انے والے کو پورا قران سمجھاکے جاؤں گا

کسی نے پوچھا مولانا پورا قران اتنی سی دیر میں کیسے سمجھادیں گے؟

فرمایا ہاں قران کا خلاصہ تین چیزیں ہیں رب کو راضی کرو عبادت کے ساتھ

شاہ عرب صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرو اطاعت کے ساتھ

اللہ کی مخلوق کو راضی کرو خدمت کے ساتھ

1۔۔یعنی عبادت اللہ کی۔

2۔۔اطاعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی۔

3۔۔خدمت خلق خدا کی۔

یہ پورے قران کا خلاصہ ہیں۔۔۔!!

(حکمت و نصیحت ص ۲۹۷)

Share this article
مطالعہ کا انوکھا فائدہ
مضامین

مطالعہ کا انوکھا فائدہ

ﺷﯿﺦ ﺳﻠﻤﺎﻥ ﺍﻟﻌﻮﺩﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺘﺎﺏ " ﺯﻧﺰﺍﻧﮧ " ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ : ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﺳﮯ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ : ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﺘﺎﺏ ﭘﮍﮬﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ، ﭼﻨﺎﮞ ﭼﮧ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : ﻟﻮ ﯾﮧ ﭼﺒﺎﺅ ! ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﮐﯿﺎ ﺍﺏ ﺗﻢ ﺑﮍﮮ ﮨﻮﮔﺌﮯ؟ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﻧﮩﯿﮟ، ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ...