غزہ کے مظلوم اور محصور عوام کے حق میں نکالا گیا “قافلۂ صمود...
Ummah Post
12 June, 2025

غزہ کے مظلوم اور محصور عوام کے حق میں نکالا گیا “قافلۂ صمود” (قافلۂ استقامت) اپنی طویل مگر عظیم سفر پر رواں دواں ہے۔ یہ قافلہ آج صبح الجزائر سے تیونس پہنچ چکا ہے، اور اب تیونس کے تیسرے مرکزی پڑاؤ، صوبہ قابس میں قیام پذیر ہے۔ ان شاء اللہ کل یہ قافلہ لیبیا کی سرحد میں داخل ہوگا اور جمعرات تک مصر پہنچے گا۔

15 جون کو یہ قافلہ “گلوبل مارچ” کا حصہ بنتے ہوئے رفح کراسنگ کا رخ کرے گا، جہاں دنیا بھر سے جمع ہونے والے قافلے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

یہ عالمی تحریک دراصل غزہ کے طویل محاصرے، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، اور فلسطینی عوام کے حقِ آزادی و حیات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔

آئیے! اس کاروانِ حریت کے پیغام کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں👇

#قافلة_الصمود

Share this article
خاندان اور خون کی پہچان
مضامین

خاندان اور خون کی پہچان

سلطان محمود غزنوی کا دربار لگا ھوا تھا، دربار میں ہزاروں افراد شریک تھے جن میں اولیاء قطب اور ابدال بھی تھے۔ سلطان محمود نے سب کو مخاطب کر کے کہا کوئی شخص مجھے حضرت خضر علیہ السلام کی زیارت کرا سکتا ہے.. سب خاموش رہے دربار میں بیٹھا اک غریب دیہاتی کھڑا ہوا اور کہا میں زیارت کرا سکتا ہوں .سلطان نے ش...