الجزائر سے غزہ محاصرہ توڑنے کیلئے اٹھنے والا یہ قافلہ قافلۂ صمود صرف گاڑیوں کا قافلہ نہیں، یہ ضمیرِ اُمت کی گونج ہے۔ اب تک اس قافلے میں 80 ممالک سے باضمیر اور ہاہمت لوگ شامل ہوچکے ہیں۔۔۔ الجزائر، تیونس اور لیبیا سے گزرتا ہوا، رفح بارڈر تک پہنچنے والا ہر قدم غزہ کے مظلوموں سے عہدِ وفا کا اعلان ہے۔ یہ قافلہ ظالم محاصرے کو چیلنج، اور اہلِ غزہ کو خراجِ تحسین ہے۔ سلام ہو اُن دلوں پر جو دردِ فلسطین کو اپنا درد سمجھتے ہیں۔ تاہم مصری فرعون ان کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے کمربستہ ہیں۔



