📝 ایک بوڑھے حاجی کی دل کو چھو لینے والی داستان 

♦️ایک ضعیف...
Ummah Post
13 June, 2025

📝 ایک بوڑھے حاجی کی دل کو چھو لینے والی داستان

♦️ایک ضعیف العمر بزرگ ایک نوجوان کے ساتھ حج کے لیے نکلے۔ جب انہوں نے احرام باندھا اور "لَبَّیْک" (اے اللہ! میں حاضر ہوں) پکارا تو غیب سے آواز آئی: "لَا لَبَّیْک" (تیری حاضری قبول نہیں)۔

نوجوان حاجی نے حیران ہو کر پوچھا: "کیا آپ نے یہ جواب سنا؟"

بوڑھے حاجی نے آنسو بہاتے ہوئے کہا:

"ہاں، میں 𝟕𝟎 سال سے یہی جواب سن رہا ہوں۔ ہر بار میں 'لَبَّیْک' کہتا ہوں، اور جواب آتا ہے 'لَا لَبَّیْک'!"

نوجوان نے کہا: "پھر آپ یہ تکلیف اٹھا کر کیوں آتے ہیں؟"

بوڑھے نے روتے ہوئے جواب دیا:

"پھر میں کس کے دروازے پر جاؤں؟ چاہے مجھے رد کر دیا جائے یا قبول کیا جائے، میں نے تو بس اسی کے در پر آنا ہے۔ اس کے سوا میری کوئی پناہ گاہ نہیں!"

اِسی وقت غیب سے آواز آئی:

"جاؤ! تمہاری تمام حاضریاں قبول کر لی گئیں!"

•[تفسیر روح البیان ج.𝟏𝟎 ص.𝟏𝟕𝟔]

Share this article
حضرت عمرؓ کے دربار کا ایک واقعہ :
مضامین

حضرت عمرؓ کے دربار کا ایک واقعہ :

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دربار میں ایک باپ نے اپنے بیٹے پر دعویٰ کیا کہ یہ میرے حقوق ادا نہیں کرتا ! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لڑکے سے دریافت کیا اس نے کہا اے امیر المومنین ! کیا باپ ہی کا سارا حق اولاد پر ہے یا اولاد کا بھی باپ پر کچھ حق ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اولاد کا بھی باپ کے...