ڈنمارک کی پولیس نے کہا ہے کہ کوپن ہیگن کے شمالی مضافات میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کوپن ہیگن پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ ’کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور ہم جائے وقوعہ پر ابتدائی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘